Featuredاسلام آباد

تباہی سرکار ایک کے بعد ایک بحران پیدا کر رہی ہے

اسلام آباد : یہ مافیہ سے مل کر مصنوعی بحران پیدا کر کے عوام کو لوٹتے ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تباہی سرکار ایک کے بعد ایک بحران پیدا کر رہی ہے، مافیہ سے مل کر مصنوعی بحران پیدا کر کے عوام کو لوٹتے ہیں۔

شیری رحمان نے سماجی میڈیا پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ آل پاکستان پٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تباہی سرکار ایک کے بعد ایک بحران پیدا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی پیٹرول نایاب ہو گیا تھا۔ گزشتہ پیٹرول بحران پر حکومت نے پیٹرولیم کمیشن کی سفارشات پر کتنا عمل کیا؟ پیٹرولیم کمیشن نے اوگرا پر سوالات اٹھائے تھے اور قیمتوں کا تعین 15 کے بجائے 30 دن بعد کرنے کی سفارش کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیشن نے آئندہ بحران سے بچنے کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا کہا تھا۔ کمیشن نے بحران کے ذمہ داران کی نشاندہی کی تھی۔ حکومت ایک سال گزرنے کے بعد کس کے خلاف کیا ایکشن لیا؟ کمیشن نے پیٹرولیم ڈویژن اور حکومت کی نااہلی سے پردہ اٹھایا تھا۔

شیری رحمان نے کہا کہ معاون خصوصی برائے پٹرولیم کے خلاف کون سی احتساب عدالت میں کیس چل رہا؟ یہ کہتے تھے احتساب گھر سے شروع کریں گے۔ استعفی لے کر سمجھتے ہیں انصاف ہو گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close