Featuredکھیل و ثقافت

بنگلادیش پہلی اننگز میں 330 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے

چٹاگانگ:  دوسرے روز کے کھیل میں میزبان ٹیم مزید 77 رنز بناسکی۔

بنگلادیش پہلی اننگز میں 330 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے، بنگلا دیش نے میچ میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 4 وکٹ کے نقصان پر 253 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے روز کے کھیل میں میزبان ٹیم مزید 77 رنز بناسکی۔

بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس 114 اور مشفیق الرحیم 91 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے جبکہ مہدی حسن 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کے 5 شکار کیے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 123 رنز بنالیے ہیں جبکہ 207 رنز کا خسارہ باقی ہے۔

پاکستان کی جانب سے عابد علی نے 84 گیندوں پر ایک چھکا اور چھ چوکوں کی مدد سے ففٹی اسکور کی، عابد علی 82 اور عبدﷲ شفیق 41 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close