Featuredاسلام آباد

اسٹیٹ بینک ترمیمی بل، آئی ایم ایف نے حکومت کی تمام اہم تجاویز مسترد کر دیں

اسلام آباد:مرکزی بینک کا 100فیصد منافع بھی اس وقت تک وفاقی حکومت کو منتقل نہیں ہوسکے گا جب تک کہ بینک اپنے مالیاتی واجبات کے لیے کوئی کور حاصل نہیں کرلیتا اسٹیٹ بینک کے نفع کا 20 فیصد بینک کے پاس ہی رہے گا جب تک کہ وہ مطلوبہ کور حاصل نہیں کرلی

 آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 میں ترامیم کی حکومت پاکستان کی تمام اہم تجاویز مسترد کردی ہیں اور صرف مرکزی بینک کے بورڈ ممبرز کی تقرری اور سیکریٹری خزانہ کو بورڈ میں رکھنے کا وفاقی حکومت کا اختیار تسلیم کیا ہے مگر سیکریٹری کو ووٹ کا اختیار نہیں ہوگا۔

پیر کے روز مشیر خزانہ شوکت ترین نے میڈیا کو بتایا کہ اسیٹ بینک بل کی منظوری آئی ایم ایف کی ان شرائط میں شامل تھی جن پر حکومت کو جنوری 2022ء میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط لینے کے لیے عمل درآمد کرنا ناگزیر تھا۔

یہ بھی پر ھیں : درآمدات میں تخمینے سے زائد اضافے پر وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین اعلیٰ حکام پر برہم

آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کی ایک مالی سال میں جی ڈی پی کے 2 فیصد تک قرضے لینے کی تجویز بھی مسترد کردی۔

آئی ایم ایف نے یہ تجویز بھی قبول نہیں کی کہ وفاقی حکومت مرکزی بینک کو افراطِ زر کا ہدف دے گی آئی ایم ایف نے البتہ مس کنڈکٹ پر گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کا حکومتی اختیار تسلیم کرلیا ہے۔

مارچ میں اسٹیٹ بینک کو مکمل خودمختاری دینے اور وفاقی کابینہ کی جانب سے بل کو پڑھے بغیر منظور کرلینے کا معاملہ اٹھایا تھا۔

مشیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقنی بنائے گی کہ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق قانون سازی منظور ہوجائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close