Featuredخیبر پختونخواہ

ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے

پشاور: حیات آباد میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئےرات گئے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، کارروائی خفیہ اطلاعات پر مطلوب اشتہاری کی مکان میں موجودگی کی اطلاع پر کی گئی

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مشتبہ مکان سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس نے مکان سے دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑ ھیں : پشاور میں سرچ آپریشن،اشتہاری سمیت31ملزمان گرفتار

شہید اہلکاروں کے جسد خاکی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،شہید اہلکاروں میں اےایس آئی ریاض خان اور کانسٹیبل جعفر شامل ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close