Featuredاسلام آباد

ملک بھر میں صبح 6بجےسے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے کل ملک میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کل صبح 6بجےسے پیٹرول پمپ بندرہیں گے، جی بی ، آزادجموں کشمیر اورچترال میں بھی پیٹرول پمپ بند رہیں گے

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے، ڈیلر مارجن 6 فیصد کرنے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال

پیٹرولیم ڈیلرز نے کہا کہ حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دھا نی کرائی تھی اور حکومت کی یقین دہانی کے بعد 5نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی، تاحال حکومت کی جانب سےرابطہ نہیں کیا گیا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں پہلی بار پٹرول پر سیلز ٹیکس صفر کردیا، وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں عالمی سطح پر100 فیصد اضافہ ہوا تاہم اضافےکے باوجود حکومت نے عوامی ریلیف کیلئے سینکڑوں ارب کی ٹیکس آمدن کانقصان کیا ، ن لیگ عالمی قیمتیں کم ہونےکےباوجود پٹرول پرزیادہ ٹیکس وصول کرتی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close