More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

بھارتی حکومت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے باضابطہ درخواست دی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: بھارت نے سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کے لیے پاکستانی حکومت سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی، بھارتی حکومت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے باضابطہ درخواست دی

سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے۔

پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کے معاملے پر پاکستان حکومت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے، قومی سلامتی امور کمیٹی کی جانب سے رپورٹ ارسال کردی گی گئی ہے جب کہ دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے بھی بھارت کی درخواست کے حوالے سے رپورٹ سول ایوی ایشن کو بھجوادی گئی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان نے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات مسترد کر دیئے

وزرات قانون قانونی پہلوؤں پر اپنی رپورٹ ارسال کرے گی جب کہ سول ایوی ایشن تمام رپورٹس حکومت اور وزرات خارجہ کو ارسال کرے گی جس کی روشنی میں بھارت کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے اڑان بھرنے والی پروازوں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close