More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

پیٹرولیم ڈیلرز کے جائزمطالبات مانیں گے ، ناجائز تسلیم نہیں کریں گے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پمپس ہڑتال کی آڑمیں کچھ گروپس9روپے کا اضافہ چاہتےہیں

چند کمپنیوں کو نوازنے کیلئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ جائزمطالبات مانیں گےناجائز تسلیم نہیں کریں گے، عوام کو پریشان کرنا درست نہیں، پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں ہے، آئندہ اجلاس میں فیصلہ ہوجائے گا مگر جائز مطالبہ تسلیم کیا جائے گا۔

پیٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے، پیٹرول پمپ مالکان عوامی مشکلات کے تحت فیصلے پر نظرثانی کریں۔

یہ بھی پڑ ھیں : پیٹرولیم سیکٹر میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

گذشتہ روز پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت نے پہلا رابطہ کیا تھا ، سیکریٹری پیٹرولیم ارشد محمود نے چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع کو فون کیا اور مطالبات کے ‏حوالے سے صورتحال سے آگاہ کیا۔

سیکریٹری پیٹرولیم ارشد محمود کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مارجن سے متعلق سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو بھیج دی ہے ‏سمری کے نکات ابھی نہیں بتائے جاسکتے۔

چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع خان نے کہا تھا کہ سمری کے نکات معلوم نہ ہونےتک ہڑتال واپس نہیں ‏لیں گے کل ہڑتال ہر صورت میں ہوگی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close