Featuredاسلام آباد

منشیات اسلام آباد سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

اسلام آباد: پشاور انٹرچینج پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات اسلام آباد سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

حکام کے مطابق اے این ایف راولپنڈی اور اے این ایف انٹیلجنس نے مشترکہ آپریشن کے دوران اسلام آباد، پشاور موٹر وے انٹر چینج پر کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد اسمگل ہونے والی بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے کر خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : بلآخر آریان کو منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت مل گئی

حکام نے بتایا کہ گاڑی میں نصب سی این جی سیلنڈر اور خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی منشیات کا وزن مجموعی طور پر57 کلو گرام ہے، جس میں 34.8 کلو گرام چرس اور 22.8 کلوگرام افیون شامل ہے۔

اے این ایف کے مطابق کارروائی میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کی شناخت خاتون شمائلہ، عنایت اللہ اور گلزار خان کے نام سے ہوئی ہے، گلزار اور شمائلہ کا تعلق اٹک جب کہ عنایت اللہ صوابی کا رہنے والا ہے۔ مُلزمان کے خلاف مُقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close