Featuredپنجاب

قدم قدم پر مافیاز موجود ہیں، عمران خان مافیاز کا محاسبہ کر رہے ہیں

فیصل آباد: ملک 70 سال میں تباہ کردیا گیا اور اتنا گند ڈال دیا گیا جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔

میڈیا کو اشتہارات جاری کرنے کے معاملہ پر انکوائری کیلئے کمیٹی بنا دی ،قدم قدم پر مافیاز موجود ہیں، عمران خان مافیاز کا محاسبہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز اداروں کو بے نقاب کرتے خود بے نقاب ہوگئیں

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 105 ڈجکوٹ کے چک 270ر ب ماجھی وال میں اپنے سیاسی ڈیرہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

شہباز گل نے کہا کہ ملک 70 سال میں تباہ کردیا گیا اور اتنا گند ڈال دیا گیا جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا لیکن عمران خان سے کہا جارہا ہے کہ وہ تین سالوں میں اس گند کو صاف کردے۔

عمران خان دن رات حالات کو بہتر کرنے میں لگا ہوا ہے ۔ جس ملک کی چول چول ہلا کر رکھ دی گئی ہو اسے درست کرنے میں کچھ وقت تو لگتا ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا کی حکومت گرانے کی دھمکی کے باوجود کسانوں کو گنے کی جائز قیمت دلوائی گئی ورنہ ماضی میں کاشتکاروں کو دو دو سال پیسے نہیں ملتے تھے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close