Featuredسندھ

جامعہ بے نظیربھٹو انتظامیہ کا طالبہ نوشین کاظمی کی موت پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاڑکانہ: نوشین کاظمی کے والد اور چچا نے واقعے میں انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دے دیا

خط میں جامعہ بے نظیربھٹوانتظامیہ نے طالبہ کی موت پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ دنوں چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کے ہاسٹل میں طالبہ نوشین کاظمی کی پراسرار موت ہوئی، جس کے بعد بے نظیر بھٹو یونیورسٹی انتظامیہ نے تحقیقات کے لئے پانچ رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی پانچ روز میں رپورٹ جمع کرائے گی۔ دوسری جانب نوشین کاظمی کے والد اور چچا نے واقعے میں انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : لاڑکانہ کے میڈیکل کالج میں طالبہ کی پراسرار موت

نوشین کاظمی کے والد نے کہا تھا کہ کہ بیٹی صوم و صلوٰۃ کی پابند دین پر عمل کرنے والی تھی، خودکشی کا سوچ ہی نہیں سکتی، لیب رپورٹس آنے کے بعد مقدمہ درج کرائیں گے۔

طالبہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بتایا گیا تھا کہ موت گلے میں پھندے کے باعث ہوئی، دونوں پھیپھڑوں میں خون کے نشانات ملے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close