Featuredبلوچستان

کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی معطلی سے متعلق رپورٹس کی تردید

کوئٹہ: کوئٹہ ایئرپورٹ کے ثانوی رن وے کو استعمال کیا جارہا ہے جبکہ ایئرپورٹ پر مین ٹرمینل بلڈنگ کو وسیع کیا جارہا ہے

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کے ترجمان نے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازیں معطلی کی خبروں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے دوبارہ تعمیر کے مراحل میں ہے، اس لئے آج سے پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ایئرپورٹ کے ثانوی رن وے کو استعمال کیا جارہا ہے جبکہ ایئرپورٹ پر مین ٹرمینل بلڈنگ کو وسیع کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس کا نفاذ 23 اگست 2021 سے ہوا

علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کا کام تاحال مکمل نہ ہوسکا ہے ، جس کے باعث سردیوں میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ایئرپورٹ کے سیکنڈری رن وے 36 ایل کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے جبکہ سیکنڈری رن وے پر دھند میں طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے کیٹ آئی تھری سسٹم موجود نہیں ہے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق سینٹرل رن وے کی مرمت کا کام پوری رفتار سے جاری ہے، مرمت کے کام کی وجہ سے بڑے طیاروں کی لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی، رن وے کی مرمت کے کام کے حوالے سے تمام ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close