Featuredاسلام آباد

قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک عظیم مقصد کیلئے قربانی دی

اسلام آباد: بدقسمتی سے مسلم دنیا میں بہت کم ایسی لیڈر شپ ہے جو آزاد خیال ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشرتی ذمے داری نبھانے کے لیے سیاست میں آیا، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا میری زندگی کا مقصد ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا امریکی اسلامی اسکالر شیخ حمزہ یوسف کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاست شروع کی تو مافیاز موجود تھے، طاقتور لوگوں نے میری کردار کشی کی، میر ی تضحیک کیلئے اسکینڈلرز اور جعلی خبریں لائی گئیں، میرے دل میں مزدور طبقے کیلئے عزت امیر لوگوں سے زیادہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امیر شخص وہ ہے جو اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرتا، مال اور دولت نہیں ، انسان میں غیرت کا ہونا ضروری ہے، جو کسی کے سامنے نہیں جھکتے وہ اپنی غیرت کا سودا نہیں کرتے، اگر کسی ٹیم میں عزت اور غیرت ہے تو وہ باصلاحیت ٹیم کو ہراسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مسلم دنیا میں بہت کم ایسی لیڈر شپ ہے جو آزاد خیال ہے، ہم آج جو کررہے ہیں اس کا اگلے ہزار سالوں میں اثر پڑے گا، زیادہ تر سیاستدان طاقت اور اپنی ذات کیلئے اقتدار میں آتے ہیں، ماضی کے سیاستدان خدمت کیلئے نہیں اپنی ذات کا سوچتے تھے، ذات کیلئے سیاست کرنے والوں کی وجہ سے دنیا ہماری عزت نہیں کرتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں مسائل مادیت پرستی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک عظیم مقصد کیلئے قربانی دی تھی، عرب کے لوگوں کے پاس غیرت اور بہادری کے سوا کچھ نہیں تھا، میرے پاس پیسہ اور عزت تھی ،اس کے لیے سیاست میں نہیں آیا، معاشرتی ذمے داری نبھانے کے لیے سیاست میں آیا، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا میری زندگی کا مقصد ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close