Featuredاسلام آباد

اسد عمر نے پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے آنے کا خدشہ ظاہر کر دیا

اسلام آباد: کورونا کا نیا ویرینٹ انتہائی خطرناک ہے دفاع صرف ویکسین سے مؤثر ہے، صوبائی حکومتوں سے رابطے میں ہیں

بوسٹر ویکسین کےپروگرام کیلئے کل تک مشاورت مکمل ہوجائے گی ، پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرزکیلئے بوسٹر ویکسین کااعلان بھی کل مکمل ہوجائے گا۔

اسدعمر نے کورونا کے نئے ویرینٹ کے آنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کوروناکی نئی قسم تیزی سےدنیامیں پھیل رہی ہے، ہمارےپاس صرف چند ہفتے ہیں، جس نے ویکسین نہیں لگوائی یا ایک ڈوزلگوایاہے، وہ آج ہی لگوائیں اور احتیاط ضرور کریں۔

یہ بھی پڑ ھیں : کراچی پیکج سے متعلق ایک باقاعدہ ڈرافٹ بناچکے ہیں ، اسدعمر

این سی او سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کےاندر 12دن 10گنا زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ، اگر نیا ویرینٹ پاکستان آیا تو ہمیں مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہمارے اقدامات کے مؤثر نتائج سامنے آرہےہیں، یہ وائرس انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے،عوام احتیاط کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close