Featuredکھیل و ثقافت

چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست

چٹاگانگ: قومی ٹیم نے 202 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا

دوسری اننگز میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 157 پر آؤٹ ہوگئی اور یوں پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔

دوسری اننگز میں بھی پاکستانی اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان نے پانچویں روز کے کھیل کا آغاز بغیر کوئی کھلاڑی آؤٹ کے 109 رنز پر کیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 151 اور دوسری 171 رنز پر گری۔

عابد علی 91 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ان کی اننگز میں12 چوکے شامل تھے جبکہ عبدﷲ شفیق نے 73 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں 8 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

کپتان بابر اعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کے 5 شکار کیے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close