Featuredسندھ

گلستان جوہر بلاک 13 میں گاڑی پر فائرنگ سے وکیل ہلاک

کراچی: مقتول عرفان علی پیشے کے لحاظ سے وکیل اور سندھ بارکونسل میں سیکریٹری تھا

 مقتول عرفان بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزموں نے اسے قتل کیا

مقتول کو چہرے پر بہت قریب سے 3 گولیاں ماری گئیں۔ پولیس کو جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 3 خول ملے ہیں۔
موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور مقتول سے کوئی لوٹ مار نہیں کی واقعہ ابتدائی طور ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی کا لگتا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ہوائی فائرنگ کرنے والا مشہور ٹک ٹاکر گرفتار

ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی نے بتایا کہ گاڑی میں مقتول عرفان مہر کے ہمراہ ان کا بھتیجا بھی موجود تھا جو معجزانہ طور پرمحفوظ رہا۔

فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج  حاصل کر لی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ملزمان نے اطمینان سے گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوئے، واقعہ موٹر سائیکل پر اسکول جاتے طالب علموں کے سامنے ہوا، مسلح ملزمان نے وکیل پر متعدد گولیاں چلائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close