Featuredدنیا

دبئی ایکسپو 2020 میں 2 دسمبر کے لیے انٹری فری

دبئی: فری انٹری فیصلہ صرف 2 دسمبر کے لیے یو اے ای کے قومی دن کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ 

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قومی دن پر دبئی میں جاری ایکسپو 2020 کے لیے انٹری فری کردی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیصلہ صرف 2 دسمبر کے لیے یو اے ای کے قومی دن کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔

ایونٹ کے منتظمین کی جانب سے حالیہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ مقامی شہری اور تمام مہمان 2 دسمبر کو مفت ایکسپو کا دورہ کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ اپنے موجود ٹکٹس یا پھر فری میں بھی متعین کردہ دن میں ایکسپو میں فری انٹری لے سکتے ہیں، تاہم انہیں کوویڈ-19 سے متعلق اقدامات کرنے ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ دبئی ایکسپو 2020 آنے والے 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو اپنی ویکسینیشن یا پھر 72 گھنٹوں کے دوران کیے گئے پی سی آر ٹیسٹ کا ثبوت دینا ہوگا۔

دبئی ایکسپو میں خوبصورت پاکستانی پویلین بھی لوگوں کو توجہ کا مرکزہے جسے ’پاکستان کا پوشیدہ خزانہ‘ کی تھیم پر بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس اعلیٰ معیار کے عالمی طرز کے ایونٹ میں یو اے ای کی گولڈن جوبلی بھی منائی جائے گی۔

خیال رہے کہ ورلڈ ایکسپو کا 2020 کا ایونٹ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے ایک سال کی تاخیر کے بعد اکتوبر 2021 میں دبئی میں شروع ہوا جو کہ مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close