Featuredپنجاب

پنجاب بھر میں اسموگ کے ساتھ ساتھ فوگ نے صورت حال کو مزید سنگین کردیا

لاہور:ترجمان موٹر وے کے مطابق ملتان لاہور ایم فور موٹر وے پر فیصل آباد انٹر چینج کے مقام پر صبح تین بجے سے شدید دھند کے باعث موٹروے بند ہے

موٹر وے ایم تھری کو سمندری سے درخانہ تک دھند کے باعث سےبند کردیاہے، موٹروےایم2 لاہور سےکوٹ مومن تک دھند کی وجہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے۔

حکام نے سیکڑوں گاڑیوں کو سفر جاری رکھنے سے روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان میں اسموگ کی وجہ بھارت ہے

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر غیرضروری سفر سے گریز کریں، ایمرجنسی میں سفر کرنے والے مسافر اگلی گاڑی سےمناسب فاصلہ رکھیں اور فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

اسی طرح لیہ، چوک اعظم ، فتح پور ،کوٹ سلطان اورکروڑ میں بھی شدید دھند کا راج ہے، دھند کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہیں جبکہ دھند کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close