Featuredسندھ

اٹلی کا کروز شپ کوسٹا رومانٹیکا شپ بریکنگ کے لیے پاکستان پہنچ گیا

کراچی: پاکستان لایا گیا تاہم شپنگ سیکٹر سے وابستہ سرمایہ کار اس عظیم الشان کروز جہاز کو سیاحت اور سفری مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر غور کررہے ہیں

اٹلی کا کروز شپ کوسٹا رومانٹیکا شپ بریکنگ کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ اٹلی میں تیار کردہ اس جہاز کا نام کوسٹا رومانٹیکا تھا جو 2012 میں جہاز کی تزئین نو کے وقت تبدیل کرکے Antares Experience رکھا گیا تھا ،کورونا کی وبا کی وجہ سے سیاحت اور شپنگ انڈسٹری متاثر ہونے کی وجہ سے سے کمپنی نے شپ بریکر کو فروخت کردیا۔کروزشپ 14 منزلوں پر مشتمل ہے جس میں پر آسائش اور آراستہ 1411 کمرے ہیں۔

کروز لائنر جہاز کو کورونا کی عالمی وبا کے سیاحت اور شپنگ سیکٹر پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے متروک قرار دے کر اسکریپ کرنے کے لیے پاکستان لایا گیا تاہم شپنگ سیکٹر سے وابستہ سرمایہ کار اس عظیم الشان کروز جہاز کو سیاحت اور سفری مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں حکام سے بات چیت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سندھ میں جمہوریت نہیں، لیڈرشپ نافذ ہے

کروز شپ میں 7 اسٹار ہوٹل، شاپنگ مالز، کیسینو، ،گیمنگ زون ، تین بڑے ہالز موجود ہیں۔

کورونا وبا کے بعد دنیا بھر میں کروز شپ کا کام شدید متاثر ہوا ہے ،پاکستانی کمپنی نیو چوائس انٹرپرائزز نے اس جہاز کو شپ بریکنگ کے لیے خریدا تھا،کروز شپ کی بہترین صورت حال کو دیکھ کر کروز شپ کواب ہوٹل یا سفری اور سیاحت کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔

شپنگ سیکٹر کے ذرائع کے مطابق موجودہ حالت میں اس طرح کے نئے کروز شپ کی مالیت 500 ملین ڈالر ہے ،جہاز 2023 تک کروز شپ کے طور پر چلانے کے لیے سرٹائیفائیڈ ہے۔

پاکستان پہنچنے کے بعد جہاز کا معائنہ کیا گیا ہے جس کے مطابق کروز شپ آئندہ 10 سے 15 سال کے لیے فٹ ہے۔ عوامی دلچسپی کے پیش نظر جہاز کو کراچی پورٹ پر لنگر انداز کرنے کی درخواست جہاز کا حجم بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے مسترد کردی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close