Featuredپنجاب

گیس کی قیمتوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کی درخواست

 لاہور: گیس نہ ہونے کی افواہیں چل رہی ہیں جو درست نہیں، آر ایل این جی اس میں شامل کرکے ضرورت پوری کرتے ہیں

چیئرمین اوگرا مسرور خان نے لاہور میں گیس کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
اس موقع پر ایم ڈی سوئی ناردرن علی جے ہمدانی نے مؤقف اپنایا کہ اس سال 269 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا مطالبہ کیا ہے، گیس کی قیمت میں اضافہ مانگنا نئی بات نہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں :  حکومت کا نئے ایل این جی ٹرمینل کی طرف جھکاؤ

انہوں نے کہا کہ گیس نہ ہونے کی افواہیں چل رہی ہیں جو درست نہیں، آر ایل این جی اس میں شامل کرکے ضرورت پوری کرتے ہیں۔

چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا وہ صارفین کے مفادات کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا، فی الحال کمپنیوں کی پٹیشن کو سپورٹ کریں گے کیونکہ گیس درآمد کرکے قیمت کم کرنا مشکل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close