Featuredسندھ

10دسمبر کا احتجاج عمران خان کے لیے نوشتہ دیوار ثابت ہوگا

کراچی: ظلم کی انتہا ہے کہ عمران خان ایک لٹر پٹرول پر 27 روپے تک لیوی لے رہے ہیں۔

پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر عوام 10 دسمبر کو سڑکوں پر نکلیں گے اور دمادم مست قلندر ہوگا۔

شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیراعظم تیار رہیں، پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر عوام 10 دسمبر کو حساب لینے آرہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت گرنے کے باوجود یہاں پٹرول مہنگا رہنا باعث تشویش ہے۔

شازیہ مری نے سوال کیا کہ جب دنیا میں پٹرول سستا ہورہا ہے تو عمران خان مہنگا پٹرول کیوں فروخت کر رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر عوام 10 دسمبر کو سڑکوں پر نکلیں گے اور دمادم مست قلندر ہوگا۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ 10دسمبر کا احتجاج عمران خان کے لیے نوشتہ دیوار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے بھی پٹرول مزید سستا کردیا، مگر پی ٹی آئی حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ظلم کی انتہا ہے کہ عمران خان ایک لٹر پٹرول پر 27 روپے تک لیوی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی اور سلیکٹڈ حکمران بےحسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کھانے پینے کی اشیاء لوگوں کی پہنچ سے باہر ہے اور لوگ قرضوں میں ڈوب چکے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو لوگوں کا خوف نہیں مگر خدا کا تو خوف کرے اور عوام پر رحم کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close