Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی حکومت نے چھٹے سیکرٹری خزانہ کو بھی تبدیل کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سینٹرل سلیکشن بورڈ میں ترقی پانے والے افسروں کے نوٹی فکیشن کا اجرا شروع کردیا

پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کے 7، سیکرٹریٹ گروپ کے 5 اور کسٹم گروپ کے 7 افسروں کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے اور ترقی پانے والوں میں چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد بھی شامل ہیں جب کہ سیکرٹری خزانہ یوسف خان سمیت تین سیکرٹریز کو تبدیل کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشنز کے مطابق گریڈ 21 میں ترقی پانے والوں میں فلائٹ لیفٹینٹ ( ریٹائرڈ) افتخار علی ساہو ، زاہد علی عباسی، فواد حسین ربانی ، محمد حسن اقبال، کیپٹن (ریٹائرڈ) اسد اللہ خان، علی طاہر ، حسن رضا سعید، سبینہ قریشی ، علی اصغر ، ڈاکٹر طاہر نور اور ڈاکٹر محمد شعیب اکبر شامل ہیں۔

کسٹم گروپ کے گریڈ 21 میں ترقی پانے والے افسروں میں اصغر خان، محمد صادق، عبدالقادر میمن، آصف سعید، علی رضا، عمران مہمند اور سعید جدون شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑ ھیں : الیکشن کمیشن کا ملک بھر کے انتظامی افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ

گریڈ 21 کے افسر اور ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن عبد العزیز عقیلی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری انچارج فنانس ڈویژن یوسف خان کو تبدیل کرکے سیکرٹری مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ تعینات کردیا جب کہ ان کی جگہ گریڈ 21 کے افسر حامد یعقوب شیخ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری انچاج فنانس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ۔

تحریک انصاف کی حکومت میں 6 سیکریٹری خزانہ تبدیل ہوچکے ہیں جن میں عارف خان، یونس ڈاگھا، نوید کامران بلوچ، کامران علی افضل اور یوسف خان شامل ہیں ۔

تحریک انصاف کی حکومت میں پہلے سیکرٹری خزانہ عارف خان اور یونس ڈھاگا تبدیل ہوئے، پھر نوید کامران بلوچ اور کامران علی افضل سیکریٹری خزانہ رہے، پھر حامد شیخ کو آزمایا گیا ، آخر یوسف خان کو لگایا گیا ، اب انہیں بھی ہٹایا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close