Featuredسندھ

ملک میں مہنگائی کا پارہ ہائی، 21 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی: ملک میں مہنگائی کی لہر برقرار، بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات، بجلی کی قیمتوں سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مہنگائی کا پارہ تاحال 18 فیصد سے زائد کی شرح پر برقرار ہے، رواں ہفتے کے دوران 21 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں ہیں، جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0 اعشاریہ 48 فیصد کی معمولی کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مجموعی پارہ اب بھی 18 اعشاریہ 35 فیصد کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے، 17 ہزار ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کا پارہ 19 اعشاریہ 21 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رواں ہفتے دال مسور کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ، ایک ہفتے کے دوران دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کا اضافہ اور رواں ہفتے دال ماش کی فی کلو قیمت میں 6روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اڑھائی کلو گھی کا ٹن 10 تک روپے تک مزید مہنگا ہوگیا، اڑھائی کلو گھی کے ٹن کی قیمت 988روپے سے بڑھ کر 998 روپے تک پہنچ گئی، رواں ہفتے جلانے کی لکڑی، تازہ دودھ، مٹن گرم مصالحہ جات مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے، ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 18 روپے فی کلو تک سستے ہوئے، رواں ہفتے برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 18 روپے سے زائد کی کمی ہوئی، ایک ہفتے کے دوران بیس کلو آٹے کا تھیلا 7 روپے تک سستا ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close