Featuredپنجاب

میں صدر پاکستان اور وزیراعظم سے منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہوں

مقتول پریانتھا کمارا کی اہلیہ کا پہلا بیان سامنے آگیا

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مارے گئے ایکسپورٹ فیکٹری کے سری لنکن منیجر کی اہلیہ اور بھائی نے اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔

اہلیہ پریانتھا کمارا نے اپنے پہلے بیان میں کہا کہ میرے شوہر ایک معصوم انسان تھے، انہیں بےدردی سے قتل کردیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے شوہر اور ہمارے دو بچوں کو انصاف دیا جائے۔

اہلیہ پریانتھا کمارا نے یہ بھی کہا کہ میں سری لنکن صدر اور پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہوں۔

پریانتھا کمارا کے بھائی نے کہا کہ بھائی 2012ء سے سیالکوٹ کی اس فیکٹری میں ملازمت کررہے تھے، فیکٹری کے مالک کے بعد پریانتھا نے ہی اس کا تمام انتظام سنبھالا ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close