Featuredکھیل و ثقافت

ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان کے 300 رنز ، بنگلادیش کے 76 پر 7 آؤٹ

ڈھاکا ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں شامل نہیں ہوسکا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان بارش سے متاثرہ ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنالیے ہیں۔

بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسین شنٹو نے 30 رنز بنائے جبکہ شیکب الحسن 23 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک میزبان ٹیم کا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں شامل نہیں ہوسکا۔

میزبان ٹیم کو فآلون سے بچنے کے لئے مزید 25 رنز درکار ہیں جبکہ پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 224 رنز کی ضرورت ہے۔

پاکستان کی طرف سے ساجد علی نے 6 وکٹیں لی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا ہے۔

چوتھے دن کے کھیل کے دوسرے سیشن میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز پر ڈکلیئر کردی ہے۔ کپتان بابر اعظم، اظہر علی، محمد رضوان اور فواد عالم نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

رضوان نے 86 گیندوں پر ایک چھکا اور 4 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی جبکہ فواد عالم نے 96 گیندوں پر 7 چوکے لگا کر نصف سنچری اسکور کی۔

آج چوتھے روز کے کھیل کے آغاز میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اظہر علی آؤٹ ہوگئے تھے۔ اس کے بعد رضوان اور فواد عالم کے درمیان 100 رنز سے زائد رنز کی شراکت داری ہوئی۔

قومی ٹیم کے آؤٹ ہونے والوں میں اوپنرز عبدﷲ شفیق، عابد علی، اظہر علی اور بابر اعظم شامل ہیں، پاکستان کی پہلی وکٹ 59 رنز پر گری تھی جب عبدﷲ شفیق 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عابد علی تھے، وہ 39 رنز بناسکے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 193 اور چوتھی وکٹ 197 رنز پر گری۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اظہر علی تھے جنہوں نے 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ چوتھی وکٹ بابر اعظم کی شکل میں گری، جنہوں نے 76 رنز بنائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close