Featuredسندھ

سندھ کے لوگوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہو رہی ہے

کراچی : ایم کیوایم نے عوام دشمن قانون سازی میں وفاقی حکومت کا ساتھ دیا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ تقسیم اور لسانی سیاست سے کراچی کے لوگوں کی جان چھوٹی ہے۔ ایم کیوایم دوبارہ کراچی کو ماضی کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل پر ایم کیوایم کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلتا، ایم کیوایم نے عوام دشمن قانون سازی میں وفاقی حکومت کا ساتھ دیا، ایم کیوایم دوبارہ کراچی کو ماضی کی طرف لے جانا چاہتی ہے

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایم کیوایم کی بجلی مہنگی ہونے پر آواز نہیں نکلتی۔ ایم کیوایم پاکستان کی پیٹرول مہنگا ہونے پر بھی آواز نہیں نکلتی۔ سندھ کے لوگوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان خود کو ٹھیکیدار ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ کراچی میں گھروں میں گیس نہیں آرہی۔ سندھ پاکستان میں سب سے زیادہ گیس پیدا کر رہا ہے۔ اضافی گیس ملک کے دیگر علاقوں کو دی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھروں میں لوگ ناشتہ نہیں بناسکتے بچے اسکول نہیں جاسکتے۔ یہی صورتحال رہی تو پتھروں، لکڑیوں کا زمانہ آجائے گا۔ عوامی مسائل پر ایم کیوایم کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلتا۔ پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر پہلے ایم کیوایم نے 4 بار حکومت چھوڑی۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ڈرامے بازی کےلیے بیان دیتے ہیں کہ وزارت چھوڑیں گے۔ ایم کیوایم نے عوام دشمن قانون سازی میں وفاقی حکومت کا ساتھ دیا۔ ملک کے لوگوں کی زندگی عذاب ہوگئی، مہنگائی آسمان پر ہے۔ ایم کیوایم کا احتجاج چھوٹے مفادات حاصل کرنے کے لیے ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ تقسیم اور لسانی سیاست سے کراچی کے لوگوں کی جان چھوٹی ہے۔ ایم کیوایم دوبارہ کراچی کو ماضی کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔ مہنگائی کے خلاف 10 دسمبر کو پیپلزپارٹی مظاہرے کرے گی۔ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی سیاست ختم ہونی چاہیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close