Featuredسندھ

احسن اقبال نے گرین لائن بس کا علامتی افتتاح کر دیا

کراچی: عمران نیازی کس منہ سے گرین لائن کا افتتاح کر رہے ہیں، یہ تو جنگلہ بس کہتے تھے

رہنما مسلم لیگ نون احسن اقبال نے ناظم آباد میں گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کر دیا۔

رینجرز نے احسن اقبال و دیگر کو گرین لائن کے پیڈیسٹرین پل پر جانے سے روک دیا۔

احسن اقبال نے پریس بریفنگ کے دوران ہاتھ اٹھا کر ہاتھ پر ڈنڈے لگنے کا بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ افتتاح کے لئے پہنچے تو حکومت نے بدترین ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا۔

نون لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت رینجرز سے بھی پولیس والا کام لے رہی ہے۔

احسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ آج عمران خان کہتے ہیں سڑکوں اور شاہراہیں بنانے سے ملک بنتے ہیں، جو اس منصوبے کے ناجائز حقدار ہیں وہ کل آئیں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران نیازی کس منہ سے گرین لائن کا افتتاح کرنے آ رہے ہیں، ہم نے ترقی کے فلسفے کو دیکھ کام کیا تھا، یہ تو جنگلہ بس کہتے تھے۔

واضح رہے کہ 10 دسمبر کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کراچی والوں کیلئے گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close