Featuredسندھ

سابق میئر کراچی وسیم اختر وزیراعلیٰ سندھ پر برہم

کراچی:  کراچی 309 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے اور مراد علی شاہ انہیں اقلیت کہتے ہیں۔

ایم کیو ایم کے سابق میئر کراچی وسیم اختر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر برہم ہوگئے۔

تحریک انصاف کی اسٹیک ہولڈرز کانفرنس سے خطاب میں وسیم اختر نے کہا کہ کراچی 309 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے اور مراد علی شاہ انہیں اقلیت کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو کچھ نہیں کرنا، کچھ کرتے تولاڑکانہ، نواب شاہ آج بنے ہوتے، آج پورا کراچی ان کی طرح رو رہا ہے۔

سابق میئر کراچی نے مزید کہا کہ بحیثیت میئر 4 سال بڑی مشکل سے گزارے، وزیراعلیٰ ملاقات کا لالی پاپ دیتے رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close