Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان دوسرے T20 میچ میں بھی کامیاب

 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی کامیابی کا سلسلہ جاری، ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے شکست

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔

پاکستانی ٹیم 20اور میں 172 رنز ہی بناسکی جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 163 پر آل آؤٹ ہوگئی۔

کپتان بابر اعظم بیٹنگ کا جلوہ دکھانے میں ناکام رہے اور 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان، افتخار احمد اور حیدر علی کے بالترتیب 38، 32 اور 31 رنز نے ٹیم کو مشکلات میں سہارا دیا۔

شاداب خان نے 12 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ٹیم کو 172 کے مجموعے تک پہنچادیا۔

ویسٹ انڈیز ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

شاداب خان کو پاکستان کی اننگز کے اختتامی لمحات میں ٹیم کا اسکور بڑھانے میں معاون ثابت ہونے والی دھواں دھار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close