Featuredسندھ

کراچی میں سردی کی شدت میں اچانک اضافہ

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری تک جانےکا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سردی کی لہر نے موسم مزید سرد کر دیا ہے اور صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری تک جانےکا امکان ہے اور شہر میں آج مطلع سرد اور خشک رہے گا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے موٹر ویز پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہونے سے موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخو پورہ اور ایم ون رشکئی سے پشاور اور ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ تک بند کرنے کے بعد کھول دی گئی۔

یہ بھی پڑ ھیں : کراچی کا درجہ حرارت 8 ڈگری تک گرگیا، مزید سردی کی پیشگوئی

موٹر وے پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث شاہراہوں ، موٹر ویز پر حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے ایم ون رشکئی سے پشاور تک ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک اور ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ تک ٹریفک کے لئے بند کی گئی تھی۔

موٹر وے پولیس کی جانب سے مسافروں کو دوران سفر گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیشنل ہائی وے پر بھی بعض مقامات پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور ٹریفک کے بہاؤ میں مشکلات پیش آئیں۔
سفر سے قبل یا دوران سفر ہیلپ لائن 130 یا ہمسفر ایپ سے بھی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close