Featuredاسلام آباد

پاکستانیوں کے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے میں ایف آئی اے ملوث ہے

اسلام آباد: زلفی بخاری نے روزگار کیلیے پاکستانی ورکرز کو بیرون ملک بھجوانے کے عمل کو پرائیوٹائز کرنے کی تجویز دیدی

تارکین وطن کے عالمی دن کی مناسبت سے کانفرنس میں مقررین کا بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو قونصلر رسائی دینے اور بنیادی حقوق کی فراہمی کیلیے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

زلفی بخاری نے کہا ایف آئی اے کی مرضی کے بغیر کوئی غیر قانونی طور پر باہر نہیں جا سکتا، پاکستانیوں کے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے میں ایف آئی اے ملوث ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : نیب میں میرے خلاف انکوائری بہت جلد ختم ہو جائے گی: زلفی بخاری

موجودہ حکومت نے پاکستانی ورکرز کوبیرون ملک بجھوانے کو بائیومیٹرک سے مشروط کیا اور کمیونٹی ویلفیئرز اتاشیز کی تعداد کو بڑھایا۔

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام نے کہا تارکین وطن ملکی معیشت کی ریڑ کی ہڈی ہیں، بیرون ملک مشن کی ذمے داری ہے وہ جیلوں میں قید پاکستانیوں کا خیال رکھیں۔

کانفرنس میں تارکین وطن کی محفوظ واپسی، قوانین، پالیسیوں، محفوظ ہجرت کے منصوبے اور قیدوبند افراد کے حالات اور سمندرپار پاکستانی قیدیوں کی واپسی جیسے موضوعات پر اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ماہرین نے اپنی آراء پیش کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close