Featuredاسلام آباد

پاکستان بڑے ممالک کی طاقت کی سیاست میں فریق نہیں بنے گا

اسلام آباد:  پاکستان نے امریکاسے درخواست کی ہے کہ وہ اسے مشکل میں نہ ڈالے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سربراہی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے بارے میں پاکستان کے موقف کی وضاحت کی۔

وزیر خارجہ نے امریکی نائب وزیر خارجہ کو بتایا کہ پاکستان بڑے ممالک کی طاقت کی سیاست میں فریق نہیں بنے گا، شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی کہ انھوں نے دو روز قبل امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن سے بات کی تھی،تاہم واضح کشیدگی کے برعکس انھوں نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ امریکی نائب وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی گفتگو سے ’مطمئن‘ ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان 22 کڑوڑ آبادی کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے،شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ وینڈی شرمن نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو افغان امور سے آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا،وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے امریکاسے درخواست کی ہے کہ وہ اسے مشکل میں نہ ڈالے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکاایک اہم ملک ہے اور رہے گا، ہمارے تعلقات میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے لیکن جب بھی دونوں ملک مل کر کام کرتے ہیں تو دونوں کو فائدہ ہوتا ہے،ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں جو کردار ادا کیاہے اسے دنیا تسلیم کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close