Featuredپنجاب

لاہور سمیت پنجاب میں شدید دھند، نظامِ زندگی مفلوج

لاہور: لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن دھند کے باعث معطل ہے

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے شیخو پورہ اور ایم 3 کو لاہور سے سمندری تک بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور سے سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی آمد و رفت کے لیے بند ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : کراچی سے صبح 7 بجے اسلام آباد کی پروازیں دھند کے باعث تاخیر کا شکار

قصور، گوجرانوالہ، جی ٹی روڈ، کالا شاہ کاکو، سادھوکی، مرید کے، کامونکی تک بھی شدید دھند ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

شیخوپورہ لاہور 220 کے وی کی مین لائن دھند کے باعث ٹرپ کرجانے سے گھریلو صارفین اور پنجاب کی کئی ٹیکسٹائل ملز کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جو 12 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بحال نہ ہو سکی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close