Featuredسندھ

شہرکے مختلف علاقوں میں خلاف ضابطہ 19،پبلک سیل پروجیکٹس کی فہرست جاری کردی گئی

کراچی: ایس بی سی اے کی خصوصی ہدایات پرڈائریکٹرڈیزائین سیکشن نے شہرکے مختلف علاقوں میں خلاف ضابطہ 19،پبلک سیل پروجیکٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے

مختلف ذرائع ابلاغ پر غیرقانونی تشہیری مہم کے ذریعے عوام الناس سے پروجیکٹس میں خریدوفروخت یابکنگ وغیرہ کے نام پررقوم وصول کی جارہی ہے۔

عوامی مفاد میں ایس بی سی اے کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں غیرقانونی پروجیکٹ زبیدہ ریزیڈینسی واقع سرجانی ٹاؤن،پروجیکٹ فاطمہ ریزیڈینسی واقع سروے نمبر 59,60,61،سرجانی ٹاؤن،پروجیکٹ میمن ریزیڈینسی فیز 2،واقع سرجانی ٹاؤن،پروجیکٹ فاطمہ ڈریم سٹی فیز 2،فیز3اورفیز4،میمن گوٹھ ملیر،پروجیکٹ سرجانی ڈریم سٹی واقع دیہہ سرجانی،پروجیکٹ مروہ ہل ولاز واقع دیہہ منگھوپیرڈسٹرکٹ ویسٹ،پروجیکٹ رومائسہ سٹی واقع دیہہ بندمراد ناردن بائی پاس ڈسٹرکٹ ویسٹ،پروجیکٹ العارف ریزیڈینسی میسرہائی اینڈواقع گلشن معمار،پروجیکٹ الہدیٰ واقع سرجانی ٹاؤن،پروجیکٹ جمیلہ گارڈن واقع سرجانی،پروجیکٹ گیٹ وے گرین سٹی واقع حب ریورروڈ بلمقابل رئیس گوٹھ،پروجیکٹ انابیہ سٹی واقع بن قاسم ٹاؤن،پروجیکٹ جیوگارڈن اینڈ ہاؤسنگ سوسائٹی واقع بن قاسم ٹاؤن،پروجیکٹ کورنگی گرینز واقع بن قاسم ٹاؤن،پروجیکٹ گرین لینڈ سٹی واقع بن قاسم ٹاؤن،پروجیکٹ نیوجوڑیابازار واقع ناردن بائی پاس،پروجیکٹ سینان ہومز واقع تیسرٹاؤن ناردن بائی پاس کے ڈی اے اسکیم نمبر45، پروجیکٹ پرَل ریزیڈینسی واقع تیسرٹاؤن ناردن بائی پاس کے ڈی اے اسکیم نمبر45 اور پروجیکٹ سحرہیون واقع سرجانی ٹاؤن کے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : ریاست کسی قسم کے غیر آئینی اور بلاجواز مطالبات کو تسلیم نہیں کرے گی

ایس بی سی اے کی ایک پریس ریلز میں واضح کیاگیاہے کہ مذکورہ بالا تمام پروجیکٹس اور ان میں جاری ہر قسم کی خرید وفروخت وتشہیری مہم وغیرہ غیرقانونی ہے جبکہ اس سلسلے میں عوام الناس کو ان کے اپنے مفاد میں متنبہ کیاجاتاہے کہ ان پروجیکٹس میں سرمایہ کاری نہ کی جائے بصورت دیگراپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے،مزید براں ایس بی سی اے نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ کسی بھی پروجیکٹ میں پلاٹ /فلیٹ/بنگلوز/دکان /یونٹ کے زمرے میں سرمایہ کاری یابکنگ وغیرہ سے قبل ایس بی سی اے سے اس پروجیکٹ کی قانونی حیثیت کی تصدیق ضرور کریں اورخریداری وبکنگ کامعاہدہ ایس بی سی اے کے ماڈل ایگریمنٹ پرہی کیاجائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close