Featuredاسلام آباد

وزیراعظم کو لگتا ہے ان کے علاوہ سب سیاست میں کرپشن کرنے آئے ہیں

آپ دوسروں پر الزام لگا کر بری الذمّہ نہیں ہو سکتے

پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن کا عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل

شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنی 3 سال کی تباہ کاریوں کا الزام بھٹو اور شریف خاندان پر لگارہے ہیں، آپ دوسروں پر الزام لگا کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔

سینیٹر شیری رحمٰن نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں وزیر اعظم عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی نااہلی کا الزام دوسروں پر ڈالنے کا بیانیہ بری طرح سے پٹ چکا ہے، آپ نے ملک کے مجموعی قرضوں میں 70 فیصد اضافہ کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 20.7 ٹریلین روپے کے قرضے لیکر آپ دوسروں پر الزام ڈال رہے ہیں، آج ہفتہ وار رپورٹ میں مہنگائی کی مجموعی شرح 19.49 فیصد ہوگئی ہے۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ 3 سال میں ریکارڈ قرضے، مہنگائی کا ذمہ دار بھی موجودہ حکومت نہیں کوئی اور ہے؟شاید ان کو ابھی تک احساس نہیں ہوا کہ یہ حکومت میں ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھاکہ کوئی بھی معاشرہ قانون کی حکمرانی کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا، کرپشن ملک کو تباہ کردیتی ہے، پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں۔ پاکستان کی بدحالی کے ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close