Featuredاسلام آباد

حکومت اور نیب کو اوپن چیلنج ہے کہ مقدمے بنائیں اور ثبوت لائیں

اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب بتائیں آج تک کتنے سیاستدانوں سے ریکوری ہوئی ہے

ایک 22 گریڈ کے افسر اس لیے پیشیاں بھگت رہے ہیں کہ وہ کسی کے خلاف بیان نہیں دیتے، حکومت اور نیب کو اوپن چیلنج ہے کہ مقدمے بنائیں اور ثبوت لائیں، جب وقت آئے گا تو ہم درخواست گزار بنیں گے، ہم پوچھیں گے کہ چینی، دوائیوں، ایل این جی اور فرنس آئل کے ڈاکے کس نے ڈالے، ہم پوچھیں گے کہ کابینہ میں جو ڈاکو بیٹھے ہیں یہ کہاں سے آئے تھے اور کون لایا تھا۔

یہ بھی پڑ ھیں : ہائی کورٹ نے مقدمے میں پیشی سے معذرت کی درخواست منظور کرلی

آج غریب پس کیوں رہے ہیں، کیا جواب یہ ہے کہ امریکا میں مہنگائی ہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں حکومت کو شکست فاش دی ہے، وہاں پی ٹی آئی کی حالت سب کے سامنے ہے۔

ملک میں ہر چیز بند ہو رہی ہے، اب نہ بجلی ہے نہ گیس ہے، توانائی کے شعبے میں کرپشن ہی کرپشن ہے، آئل ریفائنری بند ہوچکی ہے،چیئرمین نیب خاموش بیٹھا ہے، ڈیلی ویجر چیئرمین نیب اب منتوں پر آچکے ہیں، چیئرمین نیب کی کرسیوں سے چمٹنے کی عادت نہیں گئی،

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close