Featuredاسلام آباد

ملک میں کرونا کے وار جاری ہے

اسلام آباد: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 46ہزار991ٹیسٹ کیےگئے، جن میں سے 310 مثبت پائے گئے، 24گھنٹے میں ملک میں کرونا کےکیسز مثبت آنےکی شرح0.65 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق عالمی وبا کے باعث گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28ہزار892 تک جاپہنچی ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر کے اسپتالوں میں کرونا میں مبتلا645زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : امتحانات سے متعلق این سی او سی کا اہم فیصلہ

رات گئے بلوچستان کے علاقے قلات میں 12افراد کے اومی کرون سے متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے 12 افراد میں اومیکرون کی اطلاعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کی اور متاثرہ افراد کو فوری طور پر قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مذکورہ افراد کو کرونا ویکسین لگانےکی ہدایت کرتے ہوئے پی سی آر ٹیسٹ کی پیشرفت رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close