Featuredسندھ

مختلف اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کو موسمِ سرما کی پہلی بارش کا امکان

کراچی: سندھ نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری

مختلف اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کو موسمِ سرما کی پہلی بارش کا امکان ہے، جس کے تحت پی ڈی ایم اے سندھ نے الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی،حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، دادو، جامشورو، لاڑکانہ ،شہید بینظیر آباد میں بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے ہوں گی

پی ڈی ایم اے نے بلدیاتی اداروں اور انتظامیہ کو بارش سے نمٹنے کے لیے پہلے سے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ اور وسائل کو تیار رکھیں۔

محکمہ موسمیات نے ایک روز قبل کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی اور بتایا کہ جمعے کی رات سے سردی میں شدت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close