Featuredسندھ

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی بس سےطالبہ کے اغوا کی کوشش

خیرپور: ملزمان نے ایک طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر دیگر طالبات نے مزاحمت کی

بس میں سوار طلبہ کے مطابق خیرپور کے نزدیک رانی پور قومی شاہراہ پر 7 سے زائد مسلح ملزمان نے شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی بس کو روکا جس کے بعد ملزمان نے ایک طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر دیگر طالبات نے مزاحمت کی تو مسلح افراد نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑ ھیں : اوباش نوجوان کو یونیورسٹی طالبہ کو ہراساں کرنا مہنگا پڑ گیا

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں ملوث مرکزی ملزم صفدر وسان یونیورسٹی کا ہی طالب علم ہے جس نے ساتھیوں کےہمراہ یونیورسٹی کی بس کوروک کرطالبہ کےاغوا کی کوشش کی جس دوران مزاحمت پر 7 طالبات زخمی ہوئیں۔

پولیس کے مطابق زخمی طالبات کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کے بعد طلبا اور طالبات نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے رانی پور قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close