Featuredسندھ

کراچی والوں کیلئے بری خبر ، بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

کراچی: مہنگائی سے پریشان شہریوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مزید 32 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

کے الیکٹرک نے نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 32 پیسے مہنگی کرنے کیلئے درخواست نیپرا کو جمع کرادی۔

ذرائع کے مطابق نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے سے متعلق درخواست اتھارٹی کو پہنچ چکی ہے، درخواست میں فی یونٹ بجلی 32پیسے مہنگی اضافہ مانگا گیا ہے، اضافہ ایک سہہ ماہی اور ایک ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 3 جنوری 2022 کو سماعت کرے گا، نیپرا ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی پونے چار روپے مہنگی کر چکا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اکتوبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت بھی مکمل ہو چکی ہے، اکتوبر کے ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1روپے 8پیسے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close