Featuredسندھپاکستان

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش آج کو ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

کراچی: قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوگی

گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر اہم شخصیات بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دیں گے، فاتحہ پڑھیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔ 

قائد اعظم کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔

بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں اسی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور تقاریب منعقد ہوں گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : بانو قدسیہ کے 92ویں یوم پیدائش پر گوگل کا خراج عقیدت

ان تقریبات میں بانی پاکستان کو ان کی گراں قدر خدمات اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار وطن پاکستان کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close