Featuredکھیل و ثقافت

شاہد آفریدی، شعیب اختر کی کرکٹ کی دنیا میں واپسی

لیجنڈز لیگ کرکٹ میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کرکٹرز واپسی کے لیے تیار۔

ریٹائرڈ کرکٹرز کے لیے پروفیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ عمان میں 22 جنوری سے شروع ہوگی۔

پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کرکٹرز لیجنڈز لیگ کرکٹ میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

لیگ نے ایشیا کی ٹیم کیلئے پاکستان کے لیجنڈز کرکٹرز کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا ہے، ایشیا کی ٹیم میں شاہد آفریدی، شعیب اختر، یونس خان  سمیت کئی دیگر لیجنڈ کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔

لیجنڈز لیگ کرکٹ کے سی ای او رمن راہیجا کا بتانا ہے کہ ’ایشیا کی ٹیم کو ایشیا لائنز کا نام دیا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ سابق اسپیڈ اسٹار  شعیب اختر اور سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا سمیت کئی لیجنڈز کا ٹیم میں شامل ہونا ہے۔

ایشیا لائنز کے اسکواڈ میں شامل پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں اظہر محمود، مصباح الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد یوسف، عمر گل اور یونس خان شامل ہیں۔

ٹیم میں سری لنکا کے چھ کھلاڑی سنتھ جے سوریا، متھیا مرلی دھرن، چمندا واس، رومیش کالوویتھرانا، تلکارتنے دلشان، اپل تھرنگا شامل ہیں جبکہ افغانستان کے سابق کرکٹر اصغر افغان بھی ایشیا لائنز اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close