Featuredاسلام آباددنیا

وزیر اعظم عمران خان نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم

 اسلام آباد: پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ’آزادی اظہار‘ نہیں ہے

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر کہا کہ ہم مسلمانوں خصوصاً مسلم رہنماؤں کو، اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے اس پیغام کو غیر مسلم دنیا کے رہنماؤں تک پہنچانا چاہیے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا تھا کہ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی آزادی اظہار میں شمار نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعظم عمران خان آج کراچی گرین لائن کا افتتاح کریں گے

ولادی میر پیوٹن نے جمعرات کو اپنی سالانہ نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پیغمبر کی شان میں گستاخی ’مذہبی آزادی اور مسلمان کے جذبات کی خلاف ورزی ہے‘۔

روسی صدر پوتن نے کہا تھا کہ فنکارانہ آزادی کی اپنی حدود ہیں اور اس سے کسی دوسرے کی آزادیوں کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔

مذہبی شخصیات کی اہانت آمیز تصاویر ان کے چاہنے والوں کو تشدد پر اکسانے کا باعث بنتی ہیں۔

اس موقع پر روسی صدر نے چارلی ہیبڈو میگزین کے ادارتی دفتر پر پیغمبر اسلام ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور اس کے نتیجے میں میگزین کے دفتر پر حملے کا حوالہ بھی دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close