Featuredپنجاب

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے کرپشن پر 125 ملازمین کو برطرف کردیا

لاہور: بورڈ آف ریونیو میں کرپشن کےخلاف زیرو ٹالرنس ہے: سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابرحیات

تارڑسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابرحیات تارڑ کی زیر صدارت فل بورڈ اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ بورڈ آف ریونیو، لینڈریکارڈ اتھارٹی اور فیلڈ دفاتر میں بدعنوانی پر 471 افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے جن میں سے 125 ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعظم کو لگتا ہے ان کے علاوہ سب سیاست میں کرپشن کرنے آئے ہیں

اجلاس میں بتایا گیا کہ دوران کارروائی 22 ملازمین کو جبری ریٹائراور 50 ملازمین کی سروس ضبط کی گئی جب کہ 262 افسران و اہلکاروں کو دیگر محکمانہ سزائیں دی گئی ہیں۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابرحیات تارڑ کا کہناتھا کہ بورڈ آف ریونیو میں کرپشن کےخلاف زیرو ٹالرنس ہے جب کہ احتساب کے نظام سے گڈ گورننس کو فروغ دیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close