Featuredاسلام آباد

نوازشریف کو پاکستان آنا پڑے گا،ہم پاسپورٹ میں توسیع نہیں کریں گے

نواز شریف کا ویزہ ایکسپائر ہوگیا ہے، ان کے پاسپورٹ میں توسیع نہیں کریں گے

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہمیں پتا چل گیا نواز شریف کا برطانیہ کا ویزہ ریجکیٹ ہوگیا، نوازشریف علاج کے بہانے ملک سے فرار ہوئے، نواز شریف کا ویزہ ایکسپائر ہوگیا ان کو پاکستان آنا پڑے گا، ہم نوازشریف کے پاسپورٹ میں توسیع نہیں کریں گے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے غریب کو لوٹ کر جائیدادیں بنائیں، کہا جارہا ہے کہ نوازشریف کی ڈیل ہوگئی وہ واپس آئیں گے، نواز شریف کے انقلاب کا بخار اتر گیا ہے، نوازشریف جھوٹے ہیں یہ میں نے نہیں عدالت نے کہا ہے، انہوں نے عدالت میں لکھ کر دیا قطری ہمارے اے ٹی ایم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جھوٹا شخص الیکشن لڑنے کا اہل ہی نہیں ہوسکتا، نوازشریف کبھی واپس نہیں آئیں گے جھوٹے خواب نہ دکھائے جائیں، جب کوئی جھوٹا، مکار ثابت ہوجائے تو الیکشن کیلئے اہل نہیں ہوسکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close