Featuredاسلام آباد

کرونا وائرس ویکسین کی مزید 15 ملین خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے کرونا وائرس ویکسین کی مزید 15 ملین خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

ایشیائی ترقیاتی بینک کی 500 ملین ڈالر کی امداد سے 35 ملین لوگوں کو ویکسین لگے گی، اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ رقم سے 75 ملین ویکسین کی خوراکوں، سیفٹی بکس اور سرنجز کی خریداری میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : سائینوویک کی 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

ملک میں اب تک 9 کروڑ 20 لاکھ 86 ہزار 806 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 6 کروڑ 51 لاکھ 49 ہزار 948 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

اب تک ملک بھر میں ویکسین کی 14 کروڑ 82 لاکھ 65 ہزار 690 ڈوزز لگائی جاچکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close