Featuredدنیا

پوپ فرانسس کی جانب سے شادی شدہ جوڑوں کے لیے لکھا گیا خط

 فرانسس : پوپ فرانسس کی جانب سے شادی شدہ جوڑوں کے لیے لکھا گیا خط اتوار کے روز جاری کیا گیا

پوپ فرانسس نے عالمی وبا کے دور میں گھریلو مسائل میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کورونا کے باعث شادی شدہ افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ ٹائم گزارنے کے مواقع میسر آئے وہیں والدین اور بہن بھائیوں کے صبر کا امتحان بھی ہوا اور فیملیز کو بہت سی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض گھرانوں میں تو اختلافات اس قدر شدت اختیار کر گئے کہ نوبت علیحدگی تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑ ھیں : پوپ فرانسس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ماڈل کی تصویر لائک کرنے کا معاملہ

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا کا کہنا تھا کہ خاندان کو مضبوط اور مستحکم رکھنے کے لیے شادی شدہ افراد کو تین الفاظ پلیز، تھینکس اور سوری ہمیشہ یاد رکھنے چاہئیں۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ والدین کی علیحدگی کے بچوں پر سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں اور سب سے زیادہ نقصان بھی بچوں کا ہوتا ہے لہذا شادی شدہ جوڑوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اختلافات کو ختم کریں اور ایک دوسرے کو معاف کرنے کی عادت اپنائیں کیونکہ اس سے ہر زخم بھر جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر بحث کے بعد شادی شدہ افراد کے دن کا اختتام امن پر ہونا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close