Featuredسندھ

کراچی اور اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی اومی کرون وائرس کی تصدیق

کراچی: اومی کرون وائرس میں مبتلا پہلے مریض کا تعلق بہارکالونی گلبرگ سے ہے اور اس کی ٹریول ہسٹری میں سندھ کا سفر شامل ہے

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ یہ مریض گھر پر ہی زیرعلاج ہے
محکمہ صحت پنجاب کےمطابق لاہور میں اومی کرون وائرس میں مبتلا پہلے مریض کا تعلق بہارکالونی گلبرگ سے ہے اور اس کی ٹریول ہسٹری میں سندھ کا سفر شامل ہے۔

مریض کی فیملی اور اس سے رابطے میں رہنے والے 12 افرادکے ٹیسٹ سیمپل لے لیے گئے ہیں اور ٹیسٹ رپورٹیں آنے پر مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : محکمہ صحت نے تعلیمی اداروں کو مزید کچھ روز بند رکھنے کی تجویز دیدی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصدرہی۔

این سی اوسی کے مطابق 27 دسمبر کو ملک بھر میں 41ہزار869 کورونا ٹیسٹ کیےگئے جن میں 291 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ ملک بھر میں کورونا سے مزید 3 افرادانتقال کرگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close