Featuredسندھ

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے

ایس ایس پی ایسٹ قمر جسکانی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 2 دستی بم اور پستول برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزمان کے نام انس خان اور فردوس ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت سائٹ سپر ہائی وے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی۔

یہ بھی پڑ ھیں : کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا بینظیر بھٹو کو قتل کرنے کا دعویٰ

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم انس پہلے افغانستان میں بھی گرفتار ہوچکا ہے، ملزم 2007 سے 2012 تک پل چرخی جیل میں قید تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کے والد بھی محبوب تحریک طالبان پاکستان وزیرستان کے رکن تھے جو 2020 کو وزیرستان میں مارے گئے، گرفتار ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close