Featuredسندھ

کراچی کے 50 کالجز میں بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب مکمل کرلی گئی

کراچی: کالج اساتذہ کے ساتھ اب طلبہ کی بھی بائیومیٹرک حاضری لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے

ابتدائی طور کراچی کے 50 کالجز میں بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے جبکہ اندرون سندھ کے 50 کالجوں میں بھی بائیومیٹرک مشینیں لگادی گئیں ہیں۔

ڈائریکٹرجنزل کالجز،راشد حسین مہر نے بتایا کہ عنقریب سندھ کے 335سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک سسٹم فعال کرینگے، بائیومیٹرک کاکنٹرول سسٹم سندھ سیکریٹریٹ میں ہوگا۔

یہ بھی پڑ ھیں : طالب علموں اور اساتذہ کو وبائی مرض سے تاحال خطرات ہیں

راشدحسین مہر نے بتایا کہ کرونا کی وجہ سے تمام طلبہ کو پاس کردیا گیا تھا اور پہلی مرتبہ ای گریڈ والوں کو بھی کالجوں میں داخلہ دیاگیا ہے، اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد داخلے دے چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close