Featuredاسلام آباد

ملک میں کرونا کیسز مثبت آنے کی شرح 0.95 ہوگئی ہے

اسلام آباد: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وبا سے مزید 3 افراد کی زندگی کا خاتمہ ہوا، جس کے بعد ملک بھر میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 921 تک جاپہنچی ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50ہزار662 ٹیسٹ کیےگئے، جن میں سے 482 کیسز مثبت آئے،

24 گھنٹوں میں کرونا مثبت آنے کی شرح 0.95 رہی۔

این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں 639 مریض انتہائی نہگداشت وارڈ میں ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : کرونا کیسز کے باعث این سی او سی پابندیاں بڑھانے پر مجبور

گذشتہ روز عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے اپنے بیان میں امیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 94 رکن ممالک چالیس فیصد آبادی کو ویکسینیٹ کرنے میں ناکام رہے۔

 یقیناً ہم نے وائرس کی اس قسم کے خطرات کو ہلکا لیا، اگر اومیکرون متاثرین کو کم بیمار بھی کرتا ہے تب بھی متاثرین کی ایک دم بڑھتی تعداد دنیا کے ممالک کے کمزور صحت کے نظام پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close